30

ورلڈکپ؛ بھارت کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف 30 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنالیے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنرز ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم شبمن گل 51 جبکہ کپتان روہت شرما 61 جبکہ ویرات کوہلی 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شریاس ایر 35 کریز پر موجود ہیں

نیدرلینڈز کی جانب سے روئیلوف وین ڈیر مروے، باس ڈی لیڈز اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کر تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنت میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔