وفاقی حکومت نے گیس قیمتوں میں ہوشربااضافے کے معاملہ پرنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےکم ازکم بل 1 ہزار 5 سو 41 روپے مقررکرنے کافیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئےکم ازکم بل1541روپےمقررکرنیکافیصلہ کیا گیا ہے، مقررہ بل کے علاوہ دیگر ٹیکسز بھی بلوں میں شامل کیے جائِینگے۔
گیس کی قیمت 8 سو ایک روپے سے بڑھا کر 1 ہزار 5 سو 41 روپےمقرر کی گئی ہے، مذکورہ گیس کی قیمت، میٹر رینٹ اور فکس چارجز کی بنیاد پر قیمت مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اعشاریہ 6 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 1 ہزار 2 سو 51 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 4 سو 45 روپے جبکہ 1 ہیکٹو میٹر کیوب گیس استعمال پر بل 2 ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 9 سو 99 روپے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ 1.5 ایچ ایم کیوب پر قیمت 3 ہزار 6 سو 8 روپے سے بڑھ 8 ہزار 1 سو 27 روپے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح 2 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 6 ہزار 2 سو سے بڑھ کر 13 ہزار 6 سو 16 روپے تک پہنچ جائے گا۔