34

ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ کا بھانڈا پھوڑ دیا

ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے بھارتی پنجاب کے کھیتوں میں آگ لگانے کے واقعات میں اچانک اضافے کو اسموگ کی وجہ قرار دے دیا، اور ماہرین ماحولیات کے مطابق شمالی ہندوستان اور پاکستانی پنجاب میں ہوا کا معیار انتہائی خطرناک ہوگیا ہے۔

لاہور اور پنجاب میں اسموگ میں بے انتہا اضافے کی وجہ سامنے آگئی ہے، ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجبا میں اسموگ کی وجہ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

ناسا سیٹلائٹ کی تصاویر میں بھارتی پنجاب کے کھیتوں میں آگ لگانے کے واقعات میں اچانک اضافے کو اسموگ وجہ قرار دیا گیا ہے۔

 

 

ناسا کے مطابق بھارت میں فصلوں کو آگ لگانے کے واقعات میں بے انتہا اضافہ ہوا، بھارتی کھیتوں میں آگ کے واقعات میں740 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے پاکستانی پنجاب میں اسموگ میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سیٹلائٹ پر جاری تصاویر نے بھارتی آلودگی کا بھی بھانڈا پھوٹ دیا ہے۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ شمالی ہندوستان اور پاکستانی پنجاب میں ہوا کا معیار انتہائی خطرناک ہوگیا ہے، اسموگ سے صحت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہونے سے ہماری عمریں کم ہو رہی ہیں۔