29

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ بتادی

الیکشن کمیشن کے  وفدنے چیف الیکشن کمیشن کمشنر کی سربراہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وفد میں تین ممبر شامل تھے ،جسٹس (ر) اکرام اللّہ خان،شاہ محمود جتوئی اور بابر حسن بھروانہ  وفد میں شامل تھے ۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کے لۓ تین تاریخیں صدر کے سامنے رکھی ہیں ،الیکشن کمیشن نے صدر کو بتایا کہ  ہم نے 11 فروری کی تاریخ سپریم کورٹ کو دی ہے۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چاروں ممبران اور ڈی جی لاء بھی  موجودتھے ۔ملاقات میں اٹارنی جنرل عثمان منصور بھی موجودتھے۔اٹارنی جنرل نے صدر پاکستان کو سپریم کورٹ کے حکم امروز سے آگاہ کیا۔ذرائع کےمطابق صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا،صدر نے حیرت انگیز خوشی کا اظہار کیا ۔


قبل ازیں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر وقفے کے بعد سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے صدر  مملکت  سے مشاورت کرنے کا اعلان  کیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ صدر مملکت سے انتخابات پر مشاورت ہو گی،وکیل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہی ہوگا، الیکشن کمیشن ملاقات کرکے کل سپریم کورٹ کو آگاہ کرے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ فون اٹھائیں اور صدر کے ملٹری سیکرٹری کو ملیں،سپریم کورٹ بغیر کسی بحث کے انتخابات چاہتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ آپ کو نہ بھی بلائیں پھر بھی آپ ان کا دروازہ کھٹکھٹا دیں،وکیل الیکشن کمیشن نےکہا  کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے مشاورت کرے گا۔