31

غیر قانونی مقیم افراد میں سے 2500 کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد میں سے 2500 کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈھائی ہزار افراد کو کل افغان حکام کے سپرد کیا جائے گا جبکہ دستاویزات کی مدت ختم ہونیوالےشہریوں کو دستاویزات مکمل کرنے کا وقت دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں 6 ماہ کی مدت تک کا وقت دیا جاسکتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (  ایف آئی اے ) اور نادرا حکام سے ڈیٹا کے حصول کے لئے رابطہ کر لیا ہے۔