42

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن ، 100 انڈیکس میں 422 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 422 پوائنٹس اضافے سے 52 ہزار 342 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں انڈیکس 376 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 52 ہزار 451 رہی۔

اس کے علاوہ بازار میں 52 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے 16 ارب 51 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 609 ارب روپے ہے۔