34

ضیاالحق کو صدر نہیں مانتا ، چیف جسٹس پاکستان

ضیا الحق کو صدر نہیں مانتا ۔۔فیض آباد دھرنا کیس میں سماعت کے دوران  چیف جسٹس پاکستان کا بڑا اعلان ۔

 رپورٹ کے مطابق جب کیس کےد وران ایک موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دئیے کہ اعجاز الحق کے والد سابق آرمی چیف تھے جس پر اعجاز الحق کے وکیل ے کہا وہ صدر پاکستان بھی تھے

ضیاء الحق کا نام آئین میں لکھا ہوا ہے جس پر اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ ضیاء الحق کا نام آئین سے نکال دیا گیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ   ضیا الحق کو سابق صدر نہیں مانتا، عدالت میں ایسی غلط بیانی دوبارہ نہیں کرنا، آئین کے تحت صدر 5 سال کیلئے ہی ہوسکتا ہے، بندوق کے زور پر کوئی صدر نہیں بن سکتا۔