31

2نومبر سےغیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 2 نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہو گا۔یہ آپریشن طویل اور مرحلہ وار ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ڈیڈ لائن کا کل تک آخری دن  ہے،رضاکارانہ واپس جانے والوں کیلئے کل کا دن بھی ہے،رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کو واپس جانے والے خاندانوں کو ہم سراہتے ہیں،2 نومبر سے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہو گا۔یہ آپریشن طویل اور مرحلہ وار ہو گا ۔

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس نے اتنے بڑے پیمانے پر مہاجرین کو اتنے لمبے عرصے تک مہمان نوازی کی،افغان مہاجرین اب بھی ہمارے پلان اے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سے وہ وہ لوگ بے دخل ہوں گے جن کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں ہے،وہ لوگ اپنے اپنے ممالک کو ڈی پورٹ ہوں گے اور ان کو ہولڈنگ سنٹرز میں بھجوایا جائے گا 2 نومبر  سے ان افراد کو پہلے ہولڈنگ سنٹر بھجوایا جائے گا۔

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ دو تین دنوں تک ہولڈنگ سنٹرز میں ان لوگوں کو رکھا جائے گا جہاں انہیں کھانا اور رہائش میڈیکل کی سہولت دی جائے گی،اس کے بعد انہیں ہماری مرضی کے بارڈر سے ڈی پورٹ کریں گے،ان افراد کو چمن ،نوشکی ،طورخم یا کس بارڈر سے ڈی پورٹ کرنا ہے یہ ریاست کی مرضی سے ہو گا،ہم نے دیکھنا ہے اپنی سہولت، سیکیورٹی اور اس کے مطابق انہیں ڈی پورٹ کا فیصلہ کرنا ہے۔