28

31 جنوری تک اسپتالوں کی ری ویمپنگ مکمل کرنی ہے،محسن نقوی

وائس چانسلرزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ 31جنوری تک اسپتالوں کی ری ویمپنگ مکمل کرنی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ ایک بسترپرپانچ مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ وائس چانسلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سہولیات فراہم کرنے کا کام حکومتوں کا ہوتا ہے۔ جنوری تک پنجاب کے تمام اسپتالوں کی ری ویمپنگ کرنے کا پلان ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب کا اسپتالوں کے انتظامی افسران سے خطاب میں کہنا تھا کہ اسپتال کی مشینری کے حالات بُرے ہوں گے تو اسی پر ڈاکٹر علاج کریں گے اسپتالوں پرپیسے لگانا محکموں، حکومتوں کا کام ہےہم نے پنجاب کے 32 اسپتالوں کی ری ویمپنگ کرنی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا جتنا بھی وقت رہ گیا ہے ہم نے کرکے چلے جانا ہے31جنوری تک اسپتالوں کی ری ویمپنگ مکمل کرنی ہے ڈاکٹرز کی غفلت سے کوئی نہیں مرتا۔ڈاکٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے وہ ایک بیڈ پرپانچ مریضوں کاعلاج کررہے ہیں۔