پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 241 پوائنٹس کم ہو کر 50 ہزار 9 سو 43 پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس میں آج کے کاروباری دن 100 انڈیکس 4 سو 35 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
کاروباری دن میں 35 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب 60 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 4 سو 22 ارب روپے ہے۔