اسلام آباد۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کر کے انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے اور کہاہے کہ حالات میرے استعفے سے معمول پر آتے ہیں تو میں استعفیٰ دینے پر تیار ہوں، اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس سلسلے میں دیگر وزراء سے مشاورت شروع کردی ہے ۔
189