31

فلسطینیوں کو لفظوں سے بھی دفاع کی اجازت نہیں: شہباز شریف

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں کو لفظوں سے اپنا دفاع کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر)پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مسلمانوں ،یہودیوں اور عیسائیوں  کی نہیں بلکہ فلسطین کے لوگو ں کی اسرائیلی جارحیت کیخلاف جنگ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ  بہت سے یہودی  اور دوسرے مذاہب کے لوگ بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔


شہباز شریف نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف نسل پرست ریاست اسرائیل کی یہ بربریت 7 اکتوبر سے شروع نہیں ہوئی تھی بلکہ فلسطینی اس وقت بھی شہید ہورہے تھے جب حماس نہیں تھا۔  فلسطینیوں کو لفظوں سے اپنا دفاع کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ غزہ میں جاری نسل کشی کیخلاف پرامن مارچ کی اجازت  بھی نہیں ہے۔