82

پنجاب میں 7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں: پی ڈی ایم اے

پنجاب کے مختلف اضلاع میں7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان صوبائی ڈیزائنر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کےدریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے، تربیلا، چشمہ اورکالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

اس کے علاوہ جسڑ، شاہدرہ، بلوکی، دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ دریائےستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور اسلام کے مقام پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 4 سے6 اگست کے دوران دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ ہے۔