66

یقین ہے پاکستان کی معیشت جلد مستحکم ہوجائے گی، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، نواز شریف نے چینی قیادت سے ملکر سی پیک منصوبہ شروع کیا، بینک آف چائنا اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں بینک آف چائنا کی  پہلی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار  کا کہنا تھا کہ یقین ہے پاکستان کی معیشت جلد مستحکم ہوجائے گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، اب استحکام سے گروتھ کا سفر شروع کردیا ہے، مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان کی بھرپور مالی مدد کی،انہوں نے کہا کہ عالمی ایجنسی نے بھی ملک کی ریٹنگ کو بڑھا دیا ہے، ایک دن چینی کرنسی عالمی متبادل کرنسی بن جائے گی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف نے چینی قیادت سے ملکر سی پیک منصوبہ شروع کیا، بینک آف چائنا اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا، دل کی گہرائیوں سے چینی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کی۔