52

صنفی بنیاد پر کوئی بات نہیں کی، معافی نہیں مانگوں گا،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران ایک حالیہ تقریر میں صنفی بنیاد پر کوئی بات نہیں کی۔ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گا۔

سینیٹ اجلاس میں خواجہ آصف کے ریمارکس کا معاملہ اٹھایا گیا۔ حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیر دفاع سے الفاظ واپس لینے کی استدعا کی۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ خواتین کی تضحیک کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

پہلےاپوزیشن مریم نوازسےمتعلق جملوں پرمعافی مانگے۔ کہا پی ٹی آئی والے مریم نواز سے متعلق جملوں پر معافی مانگیں، وہ بھی معذرت کرلیں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی خواجہ آصف کی حمایت کی۔

پی ٹی آئی کے رکن ہمایوں مہمند نے اعلان کیا کہ معافی مانگنے تک وہ خواجہ آصف کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف کے معافی نہ مانگنے پر تحریک انصاف کے ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔