35

بھارت سے آئی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا

فیس بُک پر دوستی کے بعد بھارت سے پاکستان آنے والی شادی شدہ خاتون انجو نے دیر بالاکے رہائشی نصراللہ سے نکاح کرلیا۔

انجو اور نصر اللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ دیر میں پڑھایا گیا۔

 

دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی انجو کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا ہے۔

نصراللہ سے 2019 فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنے والی 34 سالہ انجواپنے شوہرکو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔ انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔

دوسری جانب 2 روز قبل پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر یہ معاملہ وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز 29 سالہ نصراللہ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ دونوں کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

29 سالہ نصر اللہ نے کہا تھا کہ اس کا انجو سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انجو20 اگست کو اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی، وہ میرے خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ گھر کے ایک علیحدہ کمرے میں رہ رہی ہے۔

واضح رہے کہ انجو ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی جس کی مدت 20 اگست کو ہورہی ہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو 30 دن کا ویزا دیا گیا ہے، جو صرف اَپردیر کے لیے موزوں ہے۔