46

جلاؤ گھیراؤ کیس،اسدعمرکی5مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 5 مقدمات میں سابق وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

اسدعمرکےوکیل رانامدثرعمرایڈووکیٹ نے درخواست میں استدعا کی کہ موکل کو 5 نئے مقدمات میں گرفتاری کا ڈر ہے شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہوں عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

ڈیوٹی جج انسداد دھشت گردی عدالت عبہر گل خان نے سماعت کی۔عدالت نے اسد عمر کی 5مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے 1،1لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر حاضری کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ ٫ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینیٹر جلانے کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ۔

عسکری ٹاور حملہ کیس اسد عمر نے پہلے ہی عبوری ضمانت دایر کر رکھی ہے اسد عمر نے تھانہ شادمان نزر آتش مقدمہ بھی عبوری ضمانت دائر کی ہے۔