50

ایمرجنگ ایشیاکپ؛ سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 323 رنز کا ہدف دیدیا

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 323 رنز کا ہدف دیدیا۔

کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 322 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمر بن یوسف نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد حارث 52 اور مبصر خان 42 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 12، طیب طاہر 26، قاسم اکرم 8، عماد بٹ 7 جبکہ محمد وسیم جونئیر 24 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو سماراکون، پرمود مدوشن اور چمیکا کرونارتنے نے 2،2 جبکہ ڈینوتھ ویلانگے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اسکواڈ

کپتان محمد حارث، صائم ایوب، محمد طیب طاہر، صاحبزادہ فرحان، عمر بن یوسف، قاسم اکرم، مبصر خان، عماد بٹ، محمد وسیم جونئیر، ارشد اقبال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔