87

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی ، قمرجاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت عظمیٰ میں درخواست وکیل انعام الرحیم نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےبطوروزیر اعظم دورمیں 29 سویلین کاکورٹ مارشل ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی دور میں سویلین کوغیرقانونی حراست میں رکھ کرفوجی عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ،قمرجاویدباجوہ، فیض حمید نے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی، استدعا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سویلین کے کورٹ مارشل،سزاؤں کوغیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ سویلین کےحقوق کی خلاف ورزی پرتینوں کیخلاف فوجداری کارروائی کاحکم دیا جائے اوور سویلین کےکورٹ مارشل اور سزاؤں کی تفصیلات جیگ برانچ سےطلب کی جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ سویلین کے کورٹ مارشل کیخلاف ہائیکورٹس میں زیر التوامقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔