42

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، کراچی بھی ہاتھ سے گیا

ایک اور وکٹ گر گئی ، سابق رکن قومی اسمبلی  اور صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی اکرم چیمہ نےپریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی  اور صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی  اکرم چیمہ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کےتمام واقعات کی پرزور مذمت کرتاہوں۔ تحقیقات کرکے ان واقعات میں ملوث ملزمان کو عبرت کا نشان بنایاجائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سانحہ9مئی کےاہداف کئی تھے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی یادگار پر حملہ کیاگیا،  جبکہ دشمن نےاعتراف کیا تھا کہ کرنل شیر خان جیسا جوان نہیں دیکھا۔ اسی طرح  9 مئی کا دوسرا ہدف ایم ایم عالم کا طیارہ تھا۔ دنیا نےتسلیم کیا کہ ایم ایم عالم نےسیکنڈز میں دشمن کےجہاز گرائے۔

اکرم چیمہ نے سوال کیا کہ شہدا یادگاروں کو جلا کر کیاپیغام دیاگیا ۔چاغی کا ماڈل صرف ماڈل نہیں ناقابل تسخیر ایٹمی قوت کی یادگار ہے۔ایٹمی قوت بننےکےبعد سےدشمن میلی آنکھ سےدیکھنےکی جرات نہیں کرسکتا۔

سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے پی ٹی آئی چھوڑنےکے ساتھ ہی  پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کےصدر کا عہدہ چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک کی بہتری کےلیےسیاست کرینگے۔ملک کو امن کا گہوارہ بناکر دکھائیں گے۔ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ ملک نازک موڑ پر ہے اس نازک موڑ سے پاکستان کی بس کو آگےلیکر جائیں گے۔