118

افغانیوں کی رجسٹریشن شفاف بنانے کیلئے کال سنٹر قائم

پشاور۔غیررجسٹرڈافغانیوں کی رجسٹریشن کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں رجسٹریشن کے طریقہ کارکو مزید بہتر بنانے اورشفافیت پیدا کرنے کے لئے افغان کمشنریٹ نے کال سینٹرقائم کردیاہے جس سے افغانیوں کو اب رجسٹریشن سینٹرکی بجائے فون کال کے ذریعے رجسٹریشن کے لئے نمبردئیے جارہے ہیں ڈائریکٹرجنرل افغان مہاجرین وقارمعروف نے بتایا کہ اب صوبہ خیبرپختونخو ا میں افغان باشندے جسٹریشن کے لئے 03041110093نمبرپرکال کرکے رجسٹریشن کی تاریخ اورسینٹرکے لئے پیشگی اجازت لے کرمتعلقہ سینٹرجاسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اب افغانیوں کو اس نمبرپرفون کرناہوگاکمشنریٹ کے کال سینٹرمیں پانچ لائنیں کام کررہی ہیں افغان کمشنرکی ہدایات کے مطابق اب کال سینٹرنے کام شروع کردیا ہے اوراس کامقصدبھی رجسٹریشن کے عمل کو مزید شفاف بنانامقصود ہے ٗ اب تک ساڑھے پانچ لاکھ افغانیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے جن میں ساڑھے تین لاکھ افغان مہاجرین خیبرپختونخوا سے ہیں ۔