117

17اضلاع میں دوبارہ پولیو مہم شروع کرنیکی تیاریاں

پشاور۔خیبر پختونخواکے 17اضلاع میں 18دسمبر سے سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے43 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 13704ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں یہ بات ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس کے دوران کہی گئی جس کی صدارت ای او سی کوآرڈی نیٹر عاطف رحمان نے کی اجلاس میںیونیسیف کے ٹیم لیڈرڈاکٹر جوہرخان،بی ایم جی ایف کے ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدی ناصر اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اس مہم کے دوران40ہزار86 افغان مہا جرین بچوں کوبھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے لئے مجموعی طورپر13704ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 11690موبائل ٹیمیں ٗ1074فکسڈ ٹیمیں ٗ 732ٹرانزٹ اور208رومنگ ٹیمیں شامل ہیں ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے ایریا انچارجز خدمات سرانجام دیں گے اور ایک جامع سیکورٹی پلان کے تحت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے ہیں۔