59

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

 دنیا بھر میں اپنے عمدہ کھیل کی وجہ سے شائقین فٹ بال کو اپنا گرویدہ بنانے والے کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ میں 500 گولز مکمل کرکے ایک اور سنگ ميل عبور کرليا۔

پرتگال کے سپر فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500 گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے الوحدہ کو چار صفر سے شکست دی تھی، اس میچ کی اہم بات یہ تھی کہ النصر کی جانب سے چاروں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے تھے۔

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول اسکور کرچکے ہیں۔ فٹ بال کی تاریخ میں رونالڈو سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔