36

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے دائر درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ ہائیکورٹ آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل سلمان خالد کی درخواست پر لگےاعتراض پر سماعت کی۔

ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ساتھ اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس کی مصدقہ نقل نہ لگانے اور متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا جسے عدالت نے برقرار رکھا۔

درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پرویزالہیٰ نے عمران خان کے ایما پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کےلیے سمری پر دستخط کیے مگر تحلیل کی کوئی ٹھوس وجہ یا جواز بھِی نہیں بتایا۔