43

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ نہیں، بلوم برگ

عالمی ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

عالمی ادارے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، مشکل معاشی حالات میں آئی ایم ایف کی امداد حاصل کرنا ہوگی۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے تباہ کاری کے باعث پاکستان کو آئی ایم ایف قرض کی اشد ضرورت ہے، اور آئی ایم ایف ملکی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے قرض جاری کرے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرمایہ کار اپریل 2024 تک قرض کی ادائیگی سے پریشان ہیں، اور پاکستان کو مزید بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔