33

آئی ایم ایف سربراہ کی مشکل وقت میں پاکستان کو مدد کی یقین دہانی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹرآئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے جمعہ کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جنیوا میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

جمعہ کو ایک قتریب سے خطاب کرتے ہوئے شریف نے تصدیق کی کہ انہیں آئی ایم ایف سربراہ نے فون کیا تھا جس میں انہوں نے واضح کردیا ہے کہ ہم اب اپنے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

شہباز شریف نے کرسٹالینا جارجیوا سے کہا کہ وہ آئی ایم ایف وفد کو بات چیت کے لیے پاکستان بھیجیں اور آئندہ تین سے چاردنوں میں مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔