41

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات؛ حکومت کا عدالتی حکم کو چلینج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو بلدیاتی اتنخابات کرانے سے متعلق حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کرنے کے بعد حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ قویٰ مکان ہے کہ آج ہی انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد میں انٹرا کورٹ اپیل تیار کررہے ہیں جبکہ انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ کل (31 دسمبر) کو انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے اور انٹرا کورٹ اپیل آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن حکام کا اٹارنی جنرل سے ملاقات کا فیصلہ 

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔  ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر وقاص ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر لا اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل نہیں کرا سکتے۔