44

اراضی کیس میں لیگی ایم این اے چوہدری اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور: اراضی کیس میں گرفتار (ن) لیگی ایم این اے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری اشرف کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اینٹی کرپشن نے 27 دسمبر کو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری اشرف کو گرفتار کیا تھا۔

چوہدری اشرف عام انتخابات 2018 میں پنجاب کے حلقہ این اے 148 ساہیوال ٹو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔