25

لاہور کی تاریخی درسگاہ میں برائیڈل فوٹوشوٹ کرانا مہنگا پڑ گیا

یونیورسٹی میں برائیڈل شوٹ کا واقعے پر نوٹس ، کنگ ایڈیورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

لاہور کی تاریخی درسگاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ کا معاملہ، پروفیشنل فوٹو گرافر کی جانب سے جوڑے کا فوٹو شوٹ کیا گیا۔

یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ کنگ ایڈویرڈ میڈیکل یونیورسٹی نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ تین رکنی کمیٹی کی سربراہی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی کریں گے۔

یونی ورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل یونیورسٹی کی بلڈنگ کے مختلف حصوں میں شادی کا فوٹو شوٹ کیا گیا۔ شادی شدہ جوڑا، فوٹو گرافر کی ٹیم یونیورسٹی بند ہونے کے بعد پہنچی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی انکوائری میں گارڈز ملوث پائے گئے ہیں، جبکہ کنگ ایڈویرڈ میڈیکل یونیورسٹی سے کسی قسم کی اجازت طلب نہیں کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس برائیڈل شوٹ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی جا رہی ہے۔ ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہوگی۔