107

بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے پولیٹیکل کیپیٹل کا نقصان کیا ہے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص کوئی کام اپنے مال پر نہیں کرتا، لیڈر بھی جیب کترا، فالورز بھی جیب کترے، یہ 50 کروڑ روپے مہینہ حکومت سے لے رہے ہیں۔ ان کے استعفے منظورکرو۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ خیرات کے پیسوں کو سیاست میں استعمال کیا گیا، جس ہاتھ نے اس کو کھلایا ہے، اس نے اس کو کاٹا ہے، یہ سارا ملبہ مرشد پہ ڈال دے گا۔ اس شخص کی وفاداری دولت اور اقتدار کے ساتھ ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں رولا پہ گیا ہے،یہ کے پی میں استعفے کیوں نہیں دیتے؟ سنا ہے جس دن پرویزالہی ڈی نوٹیفائی ہوا اس دن اسپتال سے ایک بندہ غائب ہو گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیب کے فیصلے یہ ہی کر رہا تھا،75 سال کا گند ایک شخص میں جمع ہو گیا ہے۔ آہستہ آہستہ اس کا چہرہ سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک پوری نسل کا مزاج بدل گیا ہے، تمام اداروں کو ساتھ بیٹھنا ہوگا، نواز شریف کو تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکالا گیا، اس کے تو کئی گنا بڑے جرائم اس کے سامنے ہے۔