30

گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبرپختونخوامیں تباہی ہوئی,وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تباہی ہوئی.

ڈیرہ اسماعیل خان میں جنوبی خیبرپختونخوا کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چند ماہ قبل یہاں آیا تھا تو ہر طرف پانی نظر آتا تھا، سیلاب متاثرین نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، کالام، کوہستان اور ٹانک میں بدترین تباہی دیکھی، سوات میں تو دریا کے بیچوں بیچ ہوٹل تعمیر کئے گئے تھے جو کہ سیلاب کی نذر ہوئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبرپختونخوامیں تباہی ہوئی، سیلاب سے پیدا ہونے والے بنیادی مسائل حل ہوگئے، جب تک یہ مسائل حل نہ ہوجائیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا، تحائف کسی شخصیت کو نہیں بلکہ ملک کو ملتے ہیں، مران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی کو بیچا، یہ تحفے آپ کونہیں پاکستان کو ملے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تحائف تعلق بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں بیچنے کیلئے نہیں ،تحائف بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لیےگئے، ایسی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کی بےتوقیری ہوئی۔