32

پی ڈی ایم اتحاد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز پر متفق

پنجاب میں حکومت سازی کے لئے اتحادی جماعتوں میں مشاورت جاری، اتحادی وزارت اعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز پرمتفق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے، حکومتی اتحاد کا مسلم لیگ (ق) کے 6 ارکان سے رابطے ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وزارت اعلیٰ ملنے کے بعد اپنا شئیر کم رکھے گی، مسلم لیگ (ق) کے ارکان کو وزارتیں بھی دی جائیں گی۔

مستقبل کی پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کو اسپیکرشپ ملنے کا امکان ہے جبکہ دوست مزاری کو دوبارہ ڈپٹی اسپیکر شپ کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ کابینہ میں آزاد ارکان سمیت تمام اتحادیوں کو وزارتیں دی جائیں گی۔