120

نواز شریف اور اسحاق ڈار کی لندن میں اہم ملاقات

لندن/اسلام آباد۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پرغور کیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی اسحاق ڈار س نے لندن میں ملاقات کی ، نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پرغور کیا گیا۔

ملاقات میں مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اسحاق ڈار نے میڈیکل رپورٹ نواز شریف کو دکھا کر پاکستان اپنے وکلاکو بھیج دی اور فون پر وکلا سے بات چیت بھی کی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم رہیں گے جبکہ نوازشریف اور مریم نواز سولہ دسمبر ہفتہ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے ۔