86

گلے کا برقی ہارنما آلہ جو کئی بیماریوں کی شناخت کرسکتا ہے

وہایو: امریکی ماہرین نے کسی بیٹری کے بغیر چلنے والا ایک بہت حساس ہارنما آلہ بنایا ہے جسے گلے میں پہنا جا سکتا ہے۔ اس میں لگے سینسر پسینے کی معمولی مقدار میں بھی بایومارکر نوٹ کرکے مختلف امراض کی شناخت کر سکتے ہیں۔

اوہایواسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے تیار کیا ہے جس کی تفصیلات سائنس ایڈوانسس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اسے کئی مریضوں پر کامیابی سے آزمایا بھی گیا اور رضاکاروں کے پسینے سے خون میں شکر کی مقدار کامیابی سے معلوم کی ہے۔

اسمارٹ نیکلیس میں کسی قسم کی بیٹری نہیں بلکہ یہ ارتعاشی سرکٹ سے کام کرتا ہے جو بیرونی ریڈر سے ریڈیو فری کوئنسی سگنل سے بجلی بناتا ہے۔ آپ ورزشی سائیکل چلا رہے ہوں یا پھر واک میں مصروف ہوں، یہ حساس ہار پسینے کی معمولی مقدار سے بھی شوگر نوٹ کرسکتا ہے۔