54

زرداری نے عفت عمرکا دل جیت لیا

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کے کامیاب ہونے پر سینئر  اداکارہ عفت عمر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر عفت عمر نے سابق صدر  آصف علی زرداری کی ایک ہنستی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا،جبکہ ایک اور ٹویٹ میں اداکارہ نے چوہدری شجاعت کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میری جماعت میری مرضی۔

https://twitter.com/OmarIffat/status/1550491002971885568

ایک اور ٹوئٹ میں عفت عمر نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور  لکھا ’سن رہے ہو نا تم، رو رہا ہے عمران‘۔

عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں آنسوؤں کے ساتھ ہنسنے والا ایموجی بھی ڈالا۔

عفت عمر نے مریم نواز کو بھی ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم، جبکہ ایک جگہ اداکارہ نے چوہدری شجاعت کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میری جماعت میری مرضی۔