106

رنویر سنگھ کا خوشگوار موڈ میں رکشے کے سفر کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے معروف اداکار اور مہنگی گاڑیوں کے شوقین رنویر سنگھ رکشے میں بیٹھ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

انسٹاگرام پر انڈین میڈیا کے پیج سے رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں گاڑی کے بجائے رکشے میں خوشگوار موڈ میں سفر کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں رنویر اپنے انداز میں پونی باندھے اور چہرے پر ماسک لگائے ہاتھ سے اشارہ کرتے بھی دیکھے گئے۔

بھارتی میڈیا پر رنویر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی گئی کہ رنویر نے سفر کے لیے گاڑی کو چھوڑتے ہوئے رکشہ چن لیا۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ رنویر کی ویڈیو دوران شوٹنگ کی ہے یا حقیقت میں رنویر نے رکشے میں سفر کیا ہے۔