کوک اسٹوڈیو سے مشہور ہونے والے بلوچی ریپر کا گانا'کنا یاری گداری' سمندر پار بھی عوام میں مقبول ہو گیا۔
ناروے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شادی کی ایک تقریب میں بلوچی گانے پر رقص کیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو کا کیپشن بنایا گیا ہے کہ 'جن کو بلوچی زبان نہیں آتی لیکن وہاں کے لوگوں نے گانے پر ڈانس کرکے چار چاند لگا دیے'۔
سوشل میڈیا پر نوجوانوں کا گروپ کی شکل میں کیا گیا رقص صارفین کی خوب داد سمیٹ رہا ہے۔