139

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کے ساتھ ہیں ٗ عمران خان

جڑانوالا۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹا ؤن کے حوالے سے طاہرالقادری جو بھی کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم پر دنیا چپ ہے، ظلم کے باوجود عالمی طاقتوں کے چپ رہنے سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ کمزور ملک کی مدد کرنے نہیں آتی، اگر خدانخواستہ پاکستان پر بھی کسی نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اقوام متحدہ مدد کو نہیں آئے گی ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمارے پاس طاقتور فوج ہے ہماری حفاظت ہماری فوج کررہی ہے۔

اسرائیل کی کوشش تھی کہ فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرکے مسلم امہ کو آپس میں لڑایا جائے لیکن بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اقدام سے مسلمانوں کو یہ فائدہ ہوا کہ سب ایک مؤقف پر اکٹھے ہوگئے جمعہ کی شام جڑانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم پر دنیا چپ ہے، ظلم کے باوجود عالمی طاقتوں کے چپ رہنے سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ کمزور ملک کی مدد کرنے نہیں آتی، اگر خدانخواستہ پاکستان پر بھی کسی نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اقوام متحدہ مدد کو نہیں آئے گی ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمارے پاس طاقتور فوج ہے ہماری حفاظت ہماری فوج کررہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹا ؤن میں 14 افراد کا قاتل رانا ثنااللہ ہے جس نے پولیس کو عوام پر گولیاں چلانے کا حکم دیا، خود (ن) لیگ کے رہنما اور عابد شیر علی کے والد کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ نے 18 افراد کو فیصل آباد میں قتل کیا، ہم سب سے پہلے صوبائی وزیرقانون اور اس کے بعد وزیراعلی پنجاب شہازشریف کو جیل تک پہنچائیں گے، جس طرح ہر فرعون کے بعد ایک موسی آتا ہے اسی طرح اب پنجاب حکومت کا بھی وقت آگیا ہے ہم انہیں بے گناہوں کے قتل میں انجام تک پہنچائیں گے۔

عمران خان کہا کہ 50 سال قبل ہم برصغیر میں سب سے آگے تھے لیکن آج کرپشن کی وجہ سے بہت پیچھے چلے گئے ہیں، نوازشریف جیسے حکمران جو بچوں کو ارب پتی بنادیتے ہیں اور خود کہتے ہیں میرے پاس کچھ بھی نہیں۔ ہم یہ میچ پاکستان کو جیت کر دکھائیں گے نوازشریف اس حقیقت کو سمجھ جائیں کہ ان کے مقابلے میں اب وہ شخص کھڑا ہے جسے خریدا نہیں جاسکتا۔