142

واہگہ بارڈر تک ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنیکا اعلان

لاہور/اسلام آباد۔حکومت پنجاب نے واہگہ بارڈر تک ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واہگہ بارڈر پہنچے گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے واہگہ بارڈر تک چلائی جانے والی پہلی ڈبل ڈیکر بس آج (ہفتہ کو ) واہگہ جائے گی اور واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لئے جانے والے اس بس سروس سے سفر کرسکیں گے۔

ایک بس روزانہ ڈھائی بجے قذافی اسٹیڈیم ٹرمینل سے روانہ ہوگی اور بس واہگہ بارڈر سے شام ساڑھے 6 بجے واپس ٹرمینل پہنچے گی۔ڈبل ڈیکر بس مین بلیوارڈ، جیل روڈ، لاہور کینال، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی واہگہ بارڈر پہنچے گی۔محکمہ سیاحت پنجاب کے منیجر آپریشن معظم نذید کا کہنا ہے کہ بس میں 60 مسافروں کی گنجائش موجود ہے اگر زیادہ بکنگ ہوئی تو دوسری بس بھی چلا سکتے ہیں۔