45

ممبئی ہائیکورٹ کاکالج میں حجاب پر پابندی کے فیصلے میں مداخلت سے انکار

ممبئی ہائیکورٹ نے کالج کے حجاب پر پابندی کے فیصلے میں مداخلت سے انکار کردیا۔

ممبئی ہائیکورٹ نے کالج میں حجاب لینے پرپابندی کے خلاف 9 طالبات کی جانب سے دائر کی گئی درخواست خارج کردی۔

ممبئی کے ایک کالج نے طالبات کے حجاب، نقاب، برقع اور کیپ پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف طالبات نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار طالبات کا مطالبہ تھا کہ کالج میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کے بنیادی حق کے خلاف ہے۔

دوسری جانب کالج انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ حجاب پر پابندی یکساں ڈریس کوڈ کےلیے  ہے اور حجاب پر  پابندی کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کے خلاف نہیں ہے۔