88

ورلڈکپ افتتاحی میچ؛ انگلینڈ کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ

لندن: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی معرکے میں انگلینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلسی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمران طاہر نے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر برسٹو کو پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد جوئے روٹ بیٹنگ کے لیے آئے۔

انگلش ٹیم اون مورگن کی قیادت میں جیسن روئے، جونی برسٹو، جوئے روٹ، جوس بٹلر، بین اسٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔

مہمان ٹیم جنوبی افریقا کی قیادت فاف ڈپلسی کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرام، راسی وین، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر شامل ہیں۔