216

چین کاایٹمی مسئلے پر ایران کی حمایت کا اعلان 

ِبیجنگ۔ چین نے ایٹمی مسئلے پر ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا ، چین نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی مسئلے پر ایک جامع معاہدہ ہونا چاہئے کیونکہ بین الاقوامی برادری عام طورپر ایک جامع معاہدے کی حمایت کرتی ہے اور مکمل طورپر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے ، چین نے ہمیشہ جامع معاہدے کی حمایت کی ہے ، ہمارے خیال میں معاہدہ آزادا تجارتی نظریے میں اہم کامیابی ہے اور یہ سیاسی سفارتی کار ی کے ذریعے بین الاقوامی مسائل کا حل کرنے کی ایک اچھی مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام فریقین کے بنیادی مفادات میں ہے کہ وقتافوقتاً معاہدوں کو پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور بین الاقوامی ایٹمی پھیلاؤ سے پاک دنیا کیلئے نمایاں کامیابی ہے، جامع معاہدہ مشکل ضرور ہے لیکن تمام فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہئے ، موجودہ حالات کے تحت ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام فریقین صورتحال پر اپنے تحفظات رکھتے ہیں اور وہ اسے ایک طویل المیعاد پس منظر میں دیکھتے ہیں ۔

اپنے اختلافات پر مناسب انداز میں قابو پائیں اور جامع اور موثر انداز میں معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک پر کسی ملک کی طرف سے یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے ، یہ بات بالکل واضح ہے ۔