113

پاکستانی کوہ پیما کا 'ما ونٹ ایورسٹ‘ سر کرنے کا اعزاز

ہنزہ۔پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی 'ما ونٹ ایورسٹ' سر کرلی،مرزا علی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔

سیکریٹری الپائن کلب پاکستان کرار حیدری کے مطابق شمشال کے رہائشی مرزا علی نے رات 2 بجے ما ونٹ ایورسٹ سر کیا جس کے بعد وہ ریکارڈ بک میں چوٹی سر کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔مرزا علی ما ونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔یاد رہے کہ ماونٹ ایورسٹ نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔