261

ترکمانستان کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف دو روزہ دورے پر کل پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے، انہیں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ دونوں وزرا خارجہ پاکستان ترکمانستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے افتتاحی اجلاس میں اعلی سطح کے وفود کی نمائندگی کریں گے۔ترکمانستان کے وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان کے ترکمانستان کے ساتھ مضبوط روابط اور ترکمانستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری کیلئے پاکستان کے اقدامات میں مدد گار ثابت ہوگا۔