297

بھارت میں سولین ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے بعد لاپتہ

نئی دہلی۔بھارتی شہر ممبئی میں 7افراد پر مشتمل ایک سولین ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ بھارتی حکام کے مطابق شہر ممبئی کے جوہو اےئر پورٹ پر پوان ہنس نامی ۔ ہیلی کاپٹر کا اڑان کے 15منٹ بعد ممبئی ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی ) سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم اس ہیلی کاپٹر میں 2پائلٹ سمیت 7افراد سوار تھے۔

جو آئل اور گیس کا رپوریشن (او این جی سی )کے کارکنا ن تھے۔ حکام کے مطابق لاپتہ ہیلی کاپٹر کے ٹیک آف کے 15منٹ بعد (اے ٹی سی )اور (اواین جی سی )دونوں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جبکہ یہ ہیلی کاپٹر (او این جی سی ) کی ممبئی ہائی تیل فیلڈ سے پرواز کررہا تھا۔ تاہم بھارتی نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔