218

سعودی شاہی محل میں احتجاج کرنے پر 11شہزادے گرفتار

ریاض۔ سعودی حکام نے شاہی محل میں احتجاج کرنے پر 11 شہزادوں کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی محل سے گرفتار کیے گئے شہزادے اس حکومتی فیصلے پر برہم تھے جس میں شاہی افراد کے بجلی اور پانی کے بل ادا کرنے سے روکا گیا تھا۔گرفتار شہزادوں کے مطابق اپنے ایک کزن کو غیر واضح جرم پر سزائے موت دینے کی مالی طور پر تلافی بھی چاہتے ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے شاہی محل میں احتجاج کے بعد گرفتار ہونے والے شہزادوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے گزشتہ سال کرپشن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے سلسلے میں درجنوں شہزادوں سمیت موجودہ اور سابق وزرا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔