150

چین کی سی پیک میں مزید ممالک کو شمولیت کی دعوت

بیجنگ۔چین نے سی پیک منصوبے میں مزید ممالک کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر کی شمولیت سے واضح ہوگیا تیسرا ملک شامل ہوسکتا ہے۔گزشتہ روز بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پورٹ قاسم کراچی میں قطر کے تعاون سے سی پیک منصوبے کے تحت تیرہ سو بیس میگا واٹ بجلی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے اور سی پیک کے تحت یہ دوسرا منصوبہ سی پیک منصوبے کے تحت قائم کیا گیا۔

گینگ شوئانگ نے کہا کہ پاور پلانٹ میں قطر کی شمولیت سے صاف ظاہر ہے کہ کوئی بھی ملک سی پیک منصوبے میں شامل ہوسکتاہے۔ چین و پاکستان کی عام دعوت ہے کہ کوئی بھی تیسرا ملک سی پیک منصوبے میں شامل ہوسکتاہے۔سی پیک منصوبے کے تحت تیرہ سو بیس واٹ کا کوئلے سے جلنے والا پاور پلانٹ پورٹ قاسم پر قائم کیا گیا۔