214

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو 3سال قید کی سزا


قاہرہ۔مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی سمیت 18 افراد کوعدلیہ کی توہین کرنے پر 3،3 سال قید کی سزاسنادی ہے محمد مرسی 2013 کے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے تھے مصری فوج نے انہیں صدارت سے معزول کرتے ہوئے قید کردیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں 2013 میں ہونے والے پہلے آزاد انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد مرسی سمیت دیگر 18 افراد پرعدلیہ کی توہین کے جرم میں مقامی عدالت نے تین سال قید سنادی، عدالت نے عبدالفتح اور امرحمزاوی پر 30 ہزار مصری پانڈ جرمانے کی بھی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ محمد مرسی 2013 کے انتخابات میں مصری صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ان کی متنازع پالیسیوں پر التحریر اسکوائر پر احتجاج ہوا اور مصری فوج نے محمد مرسی کو صدارت سے معزول کرتے ہوئے قید کردیا تھا۔