146

جرمنی ‘ ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی،33ہلاک

برلن۔جرمن شہر میونسٹر میں ایک گاڑی راہ گیروں پر چڑھ گئی،جس نتیجے میں 33 افراد ہلاک جبکہ 20کے قریب زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام پیش آنیوالے اس واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

تاہم بظاہر یہ ایک حملہ ہی لگتا ہوتا ہے۔ واقعے میں راہ گیروں پر گاڑی چڑھانے والا شخص جرمن تھا،جو ’نفسیاتی مسائل‘ کا شکار تھا۔اس نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔