لندن۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں طلاق کی بڑھتی شرح کو روکنے کے لیے دلچسپ حل پیش کردیا،جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی معاشرے میں شادی کے رشتے کو بچانے کے لیے مزاحیہ انداز میں ہدایت دی۔
جمائما نے لکھا کہ برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کا عرصہ 100 برس پہلے جیسا ہے، 1900 میں شادی 12 برس اس لیے قائم رہتی تھی کیونکہ موت جلد واقع ہوتی تھی، مگر اب شادی طلاق کی وجہ سے 12 برس چلتی ہے، اس لیے طلاق سے بچنا ہے تو شادی 70 سال سے پہلے نہ کی جائے۔ جمائما کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے قہقہے بھی لگائے تو کچھ نے کہا کہ اس کی مثال ان کے خود کے سابق شوہر ہیں یعنی عمران خان۔
152